165

موسم سرما کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں اللہ پاک نے ہم پر مہربانی کی ہے اور ہمیں کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے بچایا ہے تاہم خدشہ ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔

Compared to some other states, Allah has been kind to us in Pak & spared us worst effects of COVID-19. There is a fear onset of winter could result in 2nd wave. I urge everyone to wear face masks in public to avoid a spike. All offices & ed institutions must ensure masks are worn

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2020

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے عوام چہروں پر ماسک پہنیں، تمام دفاتر اور اداروں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ملازمین نے ماسک پہن رکھے ہوں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں