161

سینیٹ ویڈیواسکینڈل، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیرقانون خیبر پختون خوا مستعفی

اسلام آباد / پشاور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ ویڈیو اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خیبرپختون خوا کے وزیر قانون مستعفی ہوگئے۔

وزیرقانون سلطان محمدخان نے اپنااستعفی وزیراعلی محمودخان کوارسال کردیا ۔استعفے میں انہوں ںے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتاہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

تاہم سلطان محمد خان کے استعفے میں تیکنیکی غلطی سامنے آئی ہے ۔ انہوں ںے استعفی گورنرکی بجائے وزیراعلی کے نام ارسال کیاہے۔حالاں کہ صوبے میں وزراء سے حلف بھی گورنر لیتاہے اوروزراء چھٹی بھی گورنرہی سے لیتے ہیں اسی طرح کوئی بھی وزیراپنے عہدہ سے مستعفی ہوناچاہے تواپنااستعفی بھی گورنرکوارسال کرتاہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں