152

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی نے جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملک بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند رکھی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت کی وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش
این سی او سی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، 70 فیصد مسافروں کے ریلوے سروس ہفتے کے 7 روز جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی، تاہم ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلے کے لیے نظرثانی اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئے وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں لیکن وہ صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخل نہ ہوسکیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں