227

وزیراعظم سعودی عرب کے3 ارب ڈالر قرض واپسی کی وجوہات عوام کو بتائیں، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بےشک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے، المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوفناک قیمت ادا کررہا ہے، ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سےعام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، قرض لے کر اگر کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستا رہے گا، پونے 2 لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کررہا ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں