187

حکومت کا کاروباری مراکز ہفتے میں 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں ہفتے میں دو دن کا لاک ڈاؤن کم کرکے ایک دن کا کردیا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے، اس ایک دن کا تعین وفاقی یونٹ خود کریں گے۔

این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں