178

حکومت سندھ کا پیر سے تمام مزارات کھولنے کا اعلان

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام مزارات کل سے کھول دیئے جائیں گے، تاہم لنگر پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مزارات کل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں انڈور جم، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس بھی کل سے کھل جائیں گے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مزارات پر احتیاطی تدابیراختیار کرنا لازمی ہوگی، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، مزارات کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں، عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے اور زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔
بشکریہ ایکسپیریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں