177

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے آنے والے پروفیسرز کے وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا دورہ

سکردو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے آنے والے پروفیسرز کے وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا دورہ کیا وفد میں
ڈاکٹر نزہت حما، ڈاکٹر اللہ رکھا، ڈاکٹر محمد عیسیٰ خان، ڈاکٹر عمران پاشا اور ڈاکٹر فرح احمد شامل تھے

سکردو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے آنے والے پروفیسرز کے وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا دورہ کیا وفد میں
ڈاکٹر نزہت حما، ڈاکٹر اللہ رکھا، ڈاکٹر محمد عیسیٰ خان، ڈاکٹر عمران پاشا اور ڈاکٹر فرح احمد شامل تھےوفد نے جامعہ بلتستان کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر غلام رضا اور محمد یونس جتوئی بھی موجود تھے ۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسرز نے جامعہ بلتستان کے تعلیمی، تدریسی اور انتظامی سرگرمیوں کو سراہا اور جامعہ بلتستان کے منتظمین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا جامعہ ہذا کے رجسٹرار وسیم اللہ جان نے وفد کو جامعہ ہذا میں جاری تدریسی اور انتظامی سرگرمیوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ مختلف جامعات سے بلتستان یونیورسٹی میں وفد کا آنا نیک شگون ہے جامعات کے مابین وفد کا تبادلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں، جامعہ بلتستان وطن عزیز کی تمام جامعات سے بہترین تعلیمی تدریسی اور انتظامی اشتراک کی خواہاں ہے ۔دونوں وفد نے باہمی تعاون پر اتفاق کیا جامعہ بلتستان کے رجسڑار وسیم اللہ جان ملک نے وفد کو سوینئرز پیش کیں جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وفد نے جامعہ بلتستان کے وفد کو زرعی یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی۔news

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں