135

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بند کرنا علم دشمنی ہیں، مولانا اکبر حسین وزیری

جامعہ کے اندر مالی بد عنوانیوں کی پردہ پوشی ناکام بنائینگے

گلگت (بشارت یزدانی)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 3 مولانا اکبر حسین وزیری نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بند کرنا علم دشمنی ہیں۔ جامعہ کے اندر مالی بد عنوانیوں کی پردہ پوشی ناکام بنائینگے۔۔ یوم حسین ع کے بہانے سے کسی طالب علم پر ایف آئی ار کرنے کی سازش کی گئی علم دشمنی کے خلاف اعلان جنگ کرینگے اور وی سی ہٹاو جامعہ بچاو مہم شروع کرینگے۔ مادر علمی کے اندر متعصب پرست عناصر اور نا اہل افراد کو جلد بے نقاب کیا جاۓ گا۔۔ گورنر گلگت بلتستان کے آئی یو بچاو مہم میں شامل ہوجائیں۔اور اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ یونیورسٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے جو معاشرے کو بہترین افراد تیار کر کے دیتا ہے بد قسمتی سے اس اشارے کے خلاف آئے روز سازشیں ہورہی ہیں تعلم دوست افراد سے گزارش ہے کہ آگے آجائیں اور ان چھپے علم دشمن عناصر کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے صوبائی گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گزشتہ کئی عرصے سے کچھ لوگ یوم حسین کے اڑ میں ان بد کردار لوگوں کو بچانے کے لیے یونیورسٹی کو بند کر رہے ہیں جو ناقابل برداشت عمل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی طالب علم کے خلاف کوئی کیس بنایا گیا تو اس کا قانونی طریقے سے ذلیل و رسوا کرینگے۔ وی سی ہوش کے ناخن لیں ورنہ تمہیں یہاں بھگا کر ہی دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں