153

نااہل انتظامیہ نے کے آئی یو کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ایکشن کمیٹی

گلگت (پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی ترجمان ظہیر عباس قاسمی نے قراقرم یونیورسٹی میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں گزشتہ سات دہائیوں میں مشکل سے ایک یونیورسٹی قائم ہوئی ہے لیکن اس ایک تعلیمی ادارے کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچایا گیا ہے آئے روز کوئی نیا واقع رونما ہوتا ہے اور یونیورسٹی کو بند کر دیا جاتا ہے اسکے علاوہ یونیورسٹی میں غیر اخلاقی پروگرامز اور فحاشی کے متعدد سیکنڈل سامنے آرہے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور وی سی ہوش کے ناخن لیں اور اپنا قبلہ درست کریں۔ حالیہ دنوں یوم حسین کا بہانہ بنا کر ایک مرتبہ پھریونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا اور طلبہ کے امتحانات کو بھی ملتوی کیا گیا جبکہ یونیورسٹی کے تمام مکاتب فکر کے طلبہ نے پریس کانفرنس کرکے حقیقت سے پردہ اٹھایا اور واضح کیا کی یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے کرتوت چھپانے کیلئے یوم حسین کو بہانہ بنا کر نہ صرف اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی بالکہ گلگت بلتستان کو ایک مرتبہ پھر آگ میں جھونکنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم یونیورسٹی کے طلبہ نے ملکر اس سازش کو ناکام بنایا۔وی سی قراقرم یونیورسٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ ان تمام معاملات پر وضاحت دیں اور زمداروں کو اور یونیورسٹی کے ماحول کو آلودہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بلا تفریق سامنے لائیں اور قرار واقعی سزا دلوائے بصورت دیگر عوامی ایکشن کمیٹی ان کالی بھیڑوں کی خود نشاندہی کرے گی۔ اور ایسے عناصر کو عوامی عدالت میں پیش کریگی۔ اور یونیورسٹی کا موحول اور علاقے کا امن خراب کرنے والوں کو عوام کے سامنے لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں