193

شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش) یوم دفاع کے موقع پر گلگت بلتستان میں تقریبات کا انعقاد

گلگت (پ،ر)گلگت بلتستان میں یوم دفاع و شہداء پاکستان نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس حوالے سے غذر میں کارگل کے ہیرو لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے مزار پر سلامی دی, پھولوں کی چادر چڑھاء اور فاتحہ خوانی کی۔یوم دفاع و شہداء پاکستان کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں شہداء کے گھروں پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے حاضری دی اور لواحقین کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پیش کیا۔

سکردو (پ۔ر)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب جامعہ ہذا کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور اساتذہ کرام نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جامعہ بلتستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے ریلی کی شکل میں یادگار شہداء سکردو پر حاضری دی، شہداء کی یادگار پر، پھولوں کی چادر چڑھائی اور، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنگے افواج پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے اگر دشمن نے ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھا تو اُس کے دانت کھٹے کر دینگے، آج ہمارا دشمن رسوا اور پسپا ہو چکا ہے جامعہ بلتستان کا ہر، طالب علم ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے، بلتستان کے باسیوں نے بھی ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں ہیں ہم دشمن کے چالوں سے آگاہ ہیں اور اپنی سرحدوں کا بھر پور دفاع کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پاک فوج کا ہروال دستہ بن کر کام کرتے رینگے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاوں میں سانس لے ہیں جامعہ بلتستان شہدائے پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے اساتذہ کرام نے یادگار، شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے، اس موقعے پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے، ڈاکٹر اشتیاق منڈوق تقریب کے فوکل پرسن تھے انہوں نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے پر، تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

استور (ارشاد ملک) استور چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب استور آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج میں منعقد ہوئی یوم دفاع تقریب میں کمانڈر 80 بریگیڈئر محمد یونس کی شرکت تقریب کے موقعے پر طلبا و طالبات نے زبردست حمد، نعت، ملی نغمے، تقاریر اورمختلف ٹیبلو پیش کر خون کو گرما دیا تقریب میں شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہدا? کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی شہیدہ کی فیملیز ہمارا فخر ہے ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے اس وقت دشمنوں نے نئی چال چلائی ہے فیفتھ وار جنریشن کا اباقائدہ آغاز کیا گیا دشمن ملک ہمارے مزہبی عقیدے پر حملہ کر نے کوشش کرہا ہے لہزا ایک دوسرے کے مزہبی عقیدے کا احترام کرکے دشمن کو موقع نہ دے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی کسی بھی معاشرے کے صحافیوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے فیفتھ جنریشین وار میں صحافی اپنا مثبت کر دار سامنے لائیں یہی ان کی قومی خدمت ہے بریگیڈئر یونس کا تقریب سے خطاب اس موقع پر تقریب کے میر محفل ڈپٹی کمشنر محمد طارق کا کہنا تھا کہ۔پاک آرمی کے شانہ بشانہ سویلین کھڑے ہے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب کے آخرمیں شہدا? کے خاندانوں میں تحا?ف بھی پیش کیاگیا کمانڈر 80 برگیڈ بریگیڈئر محمد یونس و ڈی سی محمد طارق نے استور کے مختلف ایریاز میں شہدا کے قبر ستان میں پھول بھی چڑھا?ے شہدا? کے خاندانوں سے ملے اور ایصال ثواب کے لیے خصو صی دعا بھی کیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذے کے ساتھ منایا گیا۔6ستمبریوم دفاع یعنی یوم تجدید عہدوفا6ستمبر 1965پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس میں مملکت خداداد پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔گزشتہ امسال کی طرح اس سال بھی جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کرنے والے پاک افواج اور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین و سلام پیش کرنے کے لئے آبائی قبرستان دونگداس گنش ہنزہ میں مدفون شہداء پاک فوج کے مذارات پر پاک فوج کے خصوصی نمائندہ وفد،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہنزہ اور انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ نے پرچم کشائی،سلامی اور پھولوں کی چادریں چڑھادی گئی اور شہداء کی بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔پروگرام میں صدر انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ ظفر رضا،صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن المہدی یونٹ گنش عماد مہدی،منتظم اعلی امامیہ کمپلیکس گنش ہنزہ شیخ مقبول حسین ہنزائی اور بلخصوص پاک فوج کے خصوصی نمائندہ وفدنے شرکت کی۔پروگرام کے آخر میں شیخ مقبول حسین ہنزائی نے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دُنیا تک قائم و دائم رکھے،،آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں