159

خواتین کے حقوق کی تحفظ اور ترقی کےلیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے، سید امجد علی زیدی

گلگت (پ. ر) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی سے نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے اہم ملاقات کی ہے. ملاقات میں نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نے گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق کی تحفظ اور ترقی کے حوالے سے قانون سازی پر زور دیتے ہوئے اس مد میں سپیکر اسمبلی سے تعاون کی درخواست کی. جس پر سپیکر اسمبلی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی تحفظ اور ترقی کےلیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے. خواتین کے حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے. سپیکر اسمبلی نے بتایا کہ اس حوالے سے قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کرانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے تاکہ ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر ترقی کے منازل طے کرسکے. اس موقع پر قومی کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن نے سپیکر اسمبلی کو خواتین کے حقوق کی تحفظ، ویمن ایمپاورمنٹ اور گلگت بلتستان میں صوبائی کمشن کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا. انہوں نے صوبائی کمیشن کے ڈیولمنٹ پلان سمیت قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کرانے کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی. سپیکر اسمبلی نے قومی کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن کا گلگت آمد پر شکریہ ادا کیا اور خواتین کی ترقی کےلیے آئندہ ملکر کام کرنے کے عظم کا اظہار کیا. ملاقات کے آخر میں قومی کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن نے سپیکر اسمبلی سید امجد علی زیدی کو یادگاری شیلڈ پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں