158

گلگت بلتستان کی ترقی میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں)اپوزیشن لیڈر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات

پلز پارٹی کے 5سال ناکام دور کو گلگت بلتستان کی عوام نہیں بھولے ہیں، گلگت بلتستان کے بارے میں پی ٹی آئی کی حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ہے
حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گلگت بلتستان میں اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہی ہوگی
پیپلز پارٹی حکومت اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن،نوکریوں کی فرروخت اورجعلسازی میں مصروف رہی اسی لئے ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں، فتح اللہ خان

گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فتح اللہ خان نے اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر ایک مسخرا بن گیا ہے اور ہر معاملے میں کھچڑی بنانے کے ماہر بن گئیے ہیں۔امجد صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید مسخرہ نہ بنائیں۔لوگوں کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے دور کی کرپشن اور انتظامی ڈھانچے کا بیڑہ غرق کرنے پر اپنی پارٹی کے دور حکومت پر رونا روئے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن لیڈر تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملا،جن کے پاس جھوٹ کے کارخانہ چلانے کے علاؤہ کچھ نہیں آتا۔ایڈوکیٹ صاحب، شائد آپ کو معلوم نہیں ہے کہ گلگت بلتستان میں 5 سال پیپلز پارٹی کی حکومت بھی رہی ہے جو کہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے،جسیعوام نہیں بھولے ہیں۔عوام پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور حکومت کی کارکردگی کا پوچھ رہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی عوام دیکھیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی خصوصی کاوشوں کی بدولت حالیہ گلگت بلتستا ن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں محکمہ برقیات کے ایک ارب 22 کروڑ 97 لاکھ 40ہزار کے منصوبوں کی منظوری، دو میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ طورمک روندو فیز II لاگت 49 کروڑ70لاکھ اور تین میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مہدی آباد کھرمنگ فیزIII لاگت 73کروڑ 27لاکھ40ہزار کے منصوبوں کی حتمی منظوری دراصل اپوزیشن لیڈر کو کھٹک رہی ہے۔فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے معاملے پر ہم آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھ سکتے،تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کی رائے کا علم ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی معاملے پر کوئی سنجیدہ تجاویز سامنے آرہے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔صوبے کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج ملا۔کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔پیپلز پارٹی حکومت اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن،نوکریوں کی فرروخت اورجعلسازی میں مصروف رہی اسی لئے ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے،ہماری وفاقی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،وزیراعظم عمران خان نے ان تین سالوں میں آنے والی نسلوں کے لئے بے مثال کام کیے ہیں،حکومتی اقدامات کی بدولت روزگار کے بے پناہ مواقعے پیدا ہورہے ہیں، صرف 10بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں میں 7 لاکھ نوکریوں کے مواقعے پیدا ہونگے،ماضی میں اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے سرکاری اراضی پر قبضے کروائے جاتے رہے ہیں،پیپلز پارٹی وفاق میں کتنی مرتبہ اقتدار میں آئی لیکن روٹی،کپڑا مکان نعرے کی حد تک رکھا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت نے احساس پروگرام کی چھتری تلے سماجی تحفظ کے 34 پروگرامات پسے ہوئے طبقات کے لئے شروع کیے،آج تک جن کو چھت میسر نہیں تھی ان کے لئے کم آمدن ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا گیا،نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئیکامیاب جوان پروگرام کے تحت 22 ارب فراہم کیے گئے##

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں