191

الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی سے کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے الزامات کے ثبوت مانگتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں