252

ایوب وزیر نے بحیثیت رکن جی بی اسمبلی حلف اٹھالیا) الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی مگر باشعور عوام نے ووٹ کا درست استعمال کیا، ایوب وزیری

کے آئی یو میں وائس چانسلر کی زیر صدارت یوم حسین کا انعقاد یقینی بنایا جائے، اسیروں کے معاملے کو بھی سنجیدہ لیا جائے، رکن گلگت بلتستان اسمبلی
 نگر حلقہ 4 میں التواء کے شکار منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے پاک چین بارڈر گزشتہ دو سال سے بند ہے جسکو کھولا جائے، اجلاس سے خطاب
گلگت (نامہ نگار)گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں حلقہ 4نگر سینو منتخب رکن اسمبلی ایوب وزیر نے بحثیت رکن اسمبلی حلف اٹھایا سپیکر سید امجد علی ذیدی نے ان سے حلف لیا۔ایوب وزیر نے نگر حلقہ 4کے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک پاکستان کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل۔ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار آغا بہشتی الیکشن میں دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید حسین تیسرے نمبر پر رہے واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں نگر حلقہ چار سے پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ کامیاب ہو? تھے جبکہ ایوب وزیری دوسرے نمبر پر آئے تھے۔
گلگت (نامہ نگار)قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی میں یوم حسین کا انعقاد وحدت کی علامت ہے ملک کی دیگر جامعات میں یوم حسین کا پروگرام یونیورسٹی انتظامیہ کی زیر نگرانی منعقد ہو رہا ہے مگر کے آئی یو میں وحدت کی اس علامت کو جواز بنا کر گیارہ طلباء جن میں سے چار اپنے شعبہ جات میں پوزیشن ہولڈرز ہیں انکا داخلہ معطل کرنا نا انصافی ہے ان طلباء کا داخلہ فوری طور پر بحال کیا جا? تاکہ عوام میں پایا جانے والا اشتعال دور ہو سکے۔کے آئی یو میں وائس چانسلر کی زیر صدارت یوم حسین کا انعقاد یقینی بنایا جا?۔ اسیروں کے معاملے کو بھی سنجیدہ لیا جا? صوبائی حکومت خیر سگالی کے جذبے کے تحت چودہ اسیروں کی رہائی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔ چہلم امام حسین کے موقع پر اسیروں کے معاملے پر امن و امان کا مسئلہ پیدا یو سکتا ہے معاملے کو سلجھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ چار کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گء مگر نگر کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ کا درست استعمال کیا۔ایوب وزیر نے مزید کہا کہ نگر حلقہ 4 میں التواء کے شکار منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے پاک چین بارڈر گزشتہ دو سال سے بند ہے جسکو کھولا جا? اور پاکستان سے بھی چین چیزوں کی برآمد کی اجازت دی جا?۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں