249

ایوان صنعت و تجارت نگر، کابینہ کی حلف برداری) کاروباری طبقے کے مسائل حل کرینگے، وزیر تعمیرات

تقریب حلف برداری میں سابق وزیر ایکسائز وٹیکسیشن محمد علی قائد، رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد ایوب وزیری،ڈی سی نگر ذوالقرنین خان و دیگر کی شرکت…
گلگت بلتستان کے کاروباری طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی ممالک کے سفارتخانوں میں مطالبات پیش کئے گئے ہیں، محمد علی قائد

گلگت بلتستان اسمبلی ممبران سے مل کر نگر کی سیاحت و ہوٹل انڈسٹری میں انقلاب لایا جائے گا،ایوان صنعت و تجارت نگر کو بنانے میں حاجی قربان علی کی خدمات قابل ستائش ہیں، ایوب وزیری….

نگر (یوسف نگری) ایوان صنعت و تجارت نگر کی کابینہ حلف برداری تقریب کا انعقاد،معروف کاروباری شخصیت عباس علی صدر،شیرباز علی نائب صدر،زوار اسماعیل سینئر نائب صدر،شیربازعلی نائب صدر نامزد ہوگئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان وزیر محمد سلیم خان تھے۔جبکہ دیگر مہمانوں میں سابق وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور نائب صدر وفاقہائے ایوان صنعت وتجارت محمد علی قائد،سابق صدر این سی سی آئی و ممبر اسمبلی محمد ایوب وزیری اور ڈپٹی کمشنر نگر ذولقرنین خان شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان وزیر محمد سلیم خان نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت نگر سرکار کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔ایوب وزیری ایک کامیاب سیاستدان کے ساتھ ساتھ زبردست کاروباری بھی ہیں ان کی صلاحیتوں سے اسمبلی و کاروباری طبقے کو آگے لے کے چلینگے۔اور ایوان صنعت و تجارت نگر کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے سرکاریطور پر کوشش کیا جائے گا اور صدرو کابینہ مبارک باد کی مستحق ہے۔جبکہ س وزیر ایکسائزو ٹیکسیشن اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد علی قائد نے کہا کہ نگر کے کاروباری طبقے کو این سی سی آئی ادارے کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔یہی سے آدمی وفاقی اداروں تک پہنچ سکتا ہے انہوں نے اپنی مثال پیش کی کہ این سی سی آئی سے اٹھ کر ہی میں ایف پی سی سی آئی کا نائب صدر بنا تھا جو نہ صرف نگر بلکہ گلگت بلتستان کے لئے ایک اعزاز ہے گلگت بلتستان کے کاروباری طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی ممالک کے سفارتخانوں میں مطالبات پیش کئے گئے ہیں جن پر عملدرآمد جلد سے جلد ممکن ہے۔انہوں نے نیا صدروکابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ایوب وزیری نے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی ممبران سے مل کر نگر کی سیاحت و ہوٹل انڈسٹری میں انقلاب لایا جائے گا۔ایوان صنعت و تجارت نگر کو بنانے میں حاجی قربان علی کی خدمات قابل ستائش ہیں جو اس وقت ایف پی سی سی آئی کے چئرمین ہیں۔انہوں نے عباس علی معروف کاروباری شخصیت و اسکی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ این سی سی آئی کو دن دگنی رات چگنی ترقی کے سفر پر چلانے میں کابینہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرے گی اور ان کے ساتھ میں خود کھڑا رہونگا۔اس پہلے مہمان خصوصی وزیرتعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم خان نے صدر عباس علی، زوالفقارعلی سینئر نائب صدر،نائب صدر شیرباز علی، محمد علی جناح،خادم حسین،احمد علی،عباد اللہٰ برچہ و دیگر کابینہ و منیجنگ کمیٹی ممبران سے حلف لیا۔جسکے بعد مہمانوں کو روایتی چوغے اور ٹوپیاں پہنائی گئیں۔تقریب میں ایمپورٹرز ایکسپوٹرز جی بی کے صدر اقبال حسین،الیکشن کمشنر این سی سی آئی سرفراز خان،زوالفقار علی گلگت چیمبر آف کامرس کے عاطف خان،کاشف بونجوی،زوار اسماعیل،علی رحمت،کاروباری شخصیت صادق علی شاہ،محمد علی خانسو،ارشاد حسین،ممبر این سی سی آئی اشرف حسین سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس پررونق تقریب کی کمپئرنگ رضا تابش اور محسن علی نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں