205

جگلوٹ سے چیلم تک نئی فائبر آپٹیکل کیبل 120 کلومیٹر تک بچھائی جائے گی، کرنل عمران

استور (ارشاد ملک) ضلع استور میں نئی فائبر آپٹیکل کیبل کے حوالے سے پراجیکٹ کا کمانڈنگ آفیسر سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کرنل عمران نے فتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقعے پر انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استور میں جگلوٹ سے چیلم تک نئی فائبر آپٹیکل کیبل 120 کلومیٹر تک بچھائی جائے گی فائبر آپٹیکل کیبل کے پراجیکٹ کا آغاز جگلوٹ سے شروع ہوگا جو چیلم میں اختتام پزیر ہوگا فائبر بچھانے کے بعد استور میں انٹرنیٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا ایس سی او دوسرے فیز میں گلگت بلتستان بھر میں ہوم فائبر سروس کا آغاز ہوگا جہاں گھر گھر بغیر کیبل انٹرنیٹ سہولیات کا آغاز ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر مشکلات اور مسائل خاص کر قدرتی آفت کے موقعے پر ایس سی او کی بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں جب استور میں 2019 کا شدید زلزلہ آیا تو اس وقت ایس سی او نے سکردو کی طرف سے استور کے لیے فوری طور پر سروس کو بحال رکھا ابھی بھی ایک سو بیس کلو میٹر چلم تک اور سکردو ایریا سے بھی دور جدید کے مطابق نیا نظام لے آنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ابھی دور جدید کے نظام کے تحت ایس سی او وہ سہولیات صارفین کو فراہم کریگا جس نظام کے تحت اس کیبل سے انٹر نٹ کے ساتھ ٹی وی بھی چلایا جا سکتا ہے ہماری عوام سے اپیل ہے کہ دوران کام صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی رہے سکتا ہے ساتھ میں استور ویلی روڑ کے تعمیر کے دوران بھی سروس معطل ہو سکتی ہے اس وقت عوام نے ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے یہ ادارا عوام کا اپنا ادارا ہے اس موقعے پر عمائدین استور کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے وزیر محمد اقبال اور رانا فاروق نے کہا کہ ایس سی او کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں مگر ماضی میں خراب سروس کی وجہ سے عوام کو سخت ازیت مسائل اور مشکلات کا سامنا رہا ہے اب انکی طرف سے اہم اور بڑے منصوبے کے آغاز سے تبدیلی کی آمید نظر آتی ہے ضلع استور دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے اہم ہونے کی وجہ سے یہاں پر دور جدید کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنایا جائیں اس موقعے پر مختلف محکموں کے سربراہان اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں