199

پیپلز پارٹی جی بی کا خورشید شاہ کو رہا کرنے کا مطالبہ،مقدمات ختم نہ کرنے کیصورت میں جی بی سے کراچی تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان

گلگت بلتستان منی لڑکانہ ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ پی پی پی کی برے دنوں میں ساتھ دیا ہے خورشید شاہ جیالوں کی جان ہے
سید خورشید شاہ کی رہائی کے لیے نیازی حکومت کو 13 دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہیں، میر کانجو، محمد موسیٰ، زوار فدا حسین و دیگر کی پریس کانفرنس

گلگت(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی نے سابق اپوزیشن لیڈر و رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی رہا?ی کے لیے گلگت بلتتسان سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا خورشید شاہ رہائی کمیٹی کے چیئرمین میر کانجو۔ ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پیپلز پارٹی و سابق ممبر اسمبلی محمد موسی۔ سابق چیرمین بلدیہ و رہنما پیپلز پارٹی زوار فدا حسین و دیگر پی پی رہنماؤں نے سنٹرل پریس کلب گلگت میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور ہر سید خورشید شاہ کو رہا کرتے ہوئے جھوٹ ہر مبنی تمام مقدمات ختم کریں بصورتِ دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کراچی سے لگلگت بلتستان تک سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظہروں اور دھرنوں کا آغاز کرینگے اور لاکھوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالے اسلام آباد ڈی چوک میں پہنچ کر دھرنا دینگے اور حکومت کو سنبھالنے موقع بھی نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان منی لڑکانہ ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ پی پی پی کی برے دنوں میں ساتھ دیا ہے خورشید شاہ جیالوں کی جان ہے وہ انہتائی عمر رسیدہ سیاست دان ہیں خدا نخواستہ اگر جیل میں انہیں کچھ ہوا ہے تو اسکی ذمہ دار نیازی سرکار اور نیب پر عائد ہوگی پوری انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محب وطن لوگوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے پی ٹی آئی سے ملک سنبھالا نہیں جارہا ہے صرف انتقامی کاروائیاں کرنا انکا وطیرہ بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ کی رہائی کے لیے نیازی حکومت کو 13 دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے جیالے بھٹو خاندان کے لیے اپنے جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کی خدمت کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھا ہے جسے کسی صورت عوام قبول نہیں کرسکتی لہذا فوری طور پر خورشید شاہ کو رہا اور جھوٹ پر مبنی مقدمات کو ختم کیے جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں