184

جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، گنڈا پور

جی بی اور آزاد کشمیر کو سی پیک کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے، وفاق نے جی بی اور کشمیر کو وافر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے
اضافی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اضافی سپیکٹرم کی فراہمی سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا
معیاری ڈیٹا سروسز کی فراہمی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے، وزیر امور کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خطاب

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ وہ اضافی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اضافی سپیکٹرم کی فراہمی سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے اہم ترین علاقے ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سی پیک کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔پیر کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے اضافی سپیکٹرم کی فراہمی کے حوالے سے لائسنس پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر اعلی گلگت بلتستان، سیکرٹری امور کشمیر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلی حکام شرکت ہوئے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضافی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اضافی سپیکٹرم کی فراہمی سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے اہم ترین علاقے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سی پیک کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے، عمران خان کی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ہمیشہ وافر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت ملنا آخری مراحل میں ہے، معیاری ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے بغیر ترقی و خوشحالی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ معیاری ڈیٹا سروسز کی فراہمی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے، اضافی سپیکٹرم سے کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔(ط س)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں