201

جی بی کونسل کے انتخابات 12نومبر کو ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

امیدوار 29اکتوبر تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کراسکتے ہیں،30اور13اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی
3 نومبر 2021 تک ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف امیدواران چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے پاس اپنے اعتراضات جمع کرواسکیں گے


6نومبرکو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان امیدواران کے اعتراضات اور شکایات پر فیصلہ دیں گے،9نومبر کو حتمی لسٹ جاری ہوگی
گلگت(پ ر)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان کونسل الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کو 8 نومبر 2021 سے بڑھا کر 12 نومبر 2021 کیا ہے، لہذا اب کونسل الیکشن 12 نومبر 2021 کو ہوگی۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدواران کو 29 اکتوبر 2021 تک اپنے نومینیشن پیپرز ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرواسکیں گے۔ریٹرننگ آفیسر نومینیشن پیپر کی جانچ پڑتال 30 اور 31 اکتوبر 2021 کو کریں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 اور 3 نومبر 2021 تک ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف امیدواران چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے پاس اپنے اعتراضات جمع کرواسکیں گے۔4 سے 6نومبر 2021 کے درمیان چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان امیدواران کے اعتراضات /شکایات کا فیصلہ دیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 7 نومبر 2021 اور 8 نومبر 2021 کو امیدواران اپنے نومینیشن پیپرز خارج کرسکیں گے۔ 9 نومبر 2021 کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 12 نومبر 2021 کو گلگت بلتستان اسمبلی بلڈنگ جوٹیال گلگت میں الیکشن کا انعقاد ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں