184

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک ارباب شیر علی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی مشترکہ صدارت میں اجلاس

گلگت (رہبر نیوز)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک ارباب شیر علی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی مشترکہ صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سی پیک کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صوبے کے لیے مجوزہ منصوبہ جات کی بابت تفصیلی بریفننگ دی ۔ پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تجاویز و آراء کو خوب سراہا اور اطمینان کا بھی اظہار کیا۔اور اس حوالے سے فیصلہ کیا کے آنے والے دنوں میں اسلام آباد ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں مجوزہ منصوبوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور محکموں کے نمائندے بھی شریک ہونگے ،اج کی میٹنگ میں گلگت بلتستان کے حولے سے پیش کی جانے والی تجاویز میں سے یہ بھی طے پایا گیا کہ سی پیک منصوبوں میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی مد میں مختص ایک ارب ڈالر میں سے گلگت بلتستان کے لیے 250 ملین ڈالر مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی اس میٹنگ میں توانائی،ہائیڈل پاور پراجیکٹ،زراعت اور سیاحت کے شعبوں سمیت سی پیک میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کے حوالے سے مفصل گفتگو ہوئی۔میٹنگ میں گلگت بلتستان کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے سمیت توانائی کے دیگر اہم منصوبوں کے حوالے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کے پائیدار حل کیلیے اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی ایک خصوصی نشست کا انعقاد کریگی جس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ عرصہ دراز سے جو حل طلب مسائل ہیں ان کے لئیے دیرپا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ملاقات کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے ممبران کو سونی جواری سینٹر کا بھی خصوصی دورہ کرایا گیا، ممبران کمیٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی علاقے کی تعمیر وترقی کے حوالے سے کئے گئیے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی قیادت ارباب شیر علی ممبر قومی اسمبلی کر رہے تھے، کمیٹی کے دیگر اراکین میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، ممبر قومی اسمبلی نور عالم خان، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور ممبر قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں