162

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے میگا منصوبوں پر کام جاری ہے، چیف سیکرٹیری

ہنزہ(اجلال حسین)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر محمد آصف نے ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہنزہ گلگت بلتستان کا پہچان ہے عوامی مسائل کی حل بلخوص ہنزہ میں بجلی کہ بدبدین لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے میگا منصوبے پر کام کیا جاریا ہے انشااللہ دو سے تین سالوں کے اندر بجلی کے منصوبے تیار ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ ایک خوبصورت علاقہ ہے جو پوری دنیا میں اس کا ایک نام ہے یہاں کی خوبصورتی دیکھنے دنیا بھر اور ملکی سطح کے لاکھوں سیاح اس کی طرف روخ کرتے ہے علاقے میں سیاجت کو فروغ دینے کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی مسائل سے ہمیں آگاہی ہے اور علاقے کی ذمہ داروں نے بھی اج ہمیں بتایا چیمبر کیساتھ مل بیٹھ کر اس کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنزہ۔جس قدر خوبصورت ہے اسی طرح یہاں بسنے والے عوام بھی مہمان نواز اور خوبصورت ہے ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان پاکستان بلکہ دنیا میں اس کا ایک مقام ہے اور یہ آپ کی امن پسندی ترقی سیاحت روایات کا نتیجہ ہے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلستتان نے کہا کہ جب تک عوام اپنی مدد آپ کے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کرئینگے وہ علاقے کبھی ترقی نہیں کرتا ہمیں فخر ہے جس انداز میں آپ حکومت کے ساتھ ملکر علاقے کی مسائل حل کر رہے ہیں دوسرے لوگ بھی اسی طرح کرے تو پاکستان اور مِزید ترقی کرتا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈ ہویا علاقے کے منتخب نمائندے کا ترقیاتی بجٹ ہو عوام اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے مکمل نہیں ہے گا اگر حکومتی فنڈ سے علاقہ ترقی کرتا تو لاًڈکانہ جنت ہوتا یقین جانئے میرا تعلق بھی پاکستان کے ایک دور افتادہ علاقے سے ہے آپ کی محنت دیکھ کر ہمیں انتائی خوشی ہوتی ہے۔اس موقع پر صدر ہنزہ چیمبر آف سمال کامرس اینڈ ٹریڈ امام داد سیاسی شخصیات نور محمد رحمت علی اور نائب صدر مبارک حسین نے علاقے کی مسائل چیمبر کی اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنے ساتھ تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں