140

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور) سروس ٹریبونل ترمیمی بل میں ایوان میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت

گلگت (نامہ نگار)گلگت بلتستان اسمبلی کا آٹھواں اجلاس گلگت میں شروع ہوا۔سپیکر سید امجد علی ذیدی نے صدارت کی۔اجلاس کے پہلے روز ایوان میں وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نیگلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے متفقہ طور پرمنظور کیا گیا۔ وزیر خزانہ جاوید منوا نے ایوان میں گلگت بلتستان سروس ٹربیونل ترمیمی بل 2020 پیش کیا جسے حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی درخواست پر سپیکر نے دو دن بعد دوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایوان میں وزیر خزانہ جاوید منوا نے گلگت بلتستان پبلک پرکیورمنٹ بل 2021 بھی پیش کیا جسے سپیکر نیسروس ٹربیونل ترمیمی بل کے ساتھ دوبارہ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران رکن اسمبلی غلام محمد نے ثقافتی ہیروز کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس میں ثقافتی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزازات سے نوازنیکامطالبہ کیا۔ سپیکر نے قرارداد سیاحت کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر کے دو دن بعد دوبارہ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میں سویلین ملازمین کے سروس کوٹہ کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں