137

جی بی اسمبلی کو اصطبل بننے نہیں دونگا) قائمہ کمیٹیوں کا کام محکموں کا احتساب کرنا ہے، ڈپٹی سپیکر

گلگت(جنرل رپورٹر)ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے تحت قائمہ کمیٹی کا چیئرمین مشیر یا وزیر نہیں بن سکتا ہے شروع میں ہم سے غلطیاں ضرور ہوئی ہے اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں منی اسمبلی کی حیثیت رکھتی ہیں انکا بنیادی کام تمام سرکاری محکموں کا احتساب کرنا ہے اسمبلی کی کمیٹیوں کے بغیر پارلیمانی امور کی انجام دہی مشکل ہے اسمبلی کی کمیٹیوں کے ذریعے منتخب نمائندے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر عوامی مفاد میں اقدامات کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں 0 آور کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 9 ماہ قبل جی بی کے سیکریٹریز ڈپٹی سیکریٹریز ڈی سی اے سی کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھی لیکن اب تک اسبلی کو س حوالیسے آگاہ نہیں کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے ریمارکس دیتے ہو? کہا کہ اسمبلی کی طرف سے محکموں کو بھجوا? گ?ے سوالوں کے جوابات ہر صورت آنے چاہئیں. اس ہا?س کو میں اصطبل بننے نہیں دوں گا۔بیوروکریسی کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیل کاجواب 9 ماہ سے نہ ملنے پر ڈپٹی سپیکر برہم اپوزیشن لیڈر کوپری تحریک استحقاق کل جمع کرانے کی ہدایت 15 روز میں جواب طلب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں