147

گلگت میں صاف پانی کا منصوبہ) فنانس بل پر ٹمپرنگ کا انکشاف

گلگت(جنرل رپورٹر)وزیر اطلاعات ترقیات و منصوبہ بندی فتح اللہ نے اسمبلی اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ گلگت میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کو فنانس بل پر ٹمپرنگ کرکے ایک ارب سے 50 کروڑ پر لایا گیا ہے 1 ارب کا منصوبہ 50 کروڈ پرکیوں اور کیسیآیا اس کا جواب مجھے اج تک نہیں ملا گلگت کے تینوں حلقوں میں تفریق کیے بغیر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا اور ن?ے منصوبے پر کام کا جلد آغاز کرنا ہوگا گلگت شہر کے کچھ علاقوں میں بورنگ اور کچھ علاقوں میں لفٹ ایریگیشن کے زریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں جس پر ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے سکریٹری پلاننگ کو ایوان سے نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت شہر کے لیے پینے کا صاف پانی کا منصوبہ 1 ارب کا تھا تو فنانس بل میں ٹمپرنگ ہوکر 50 کروڈ کیسے ہوا ہمیں یہ دیکھنا ہوگاکہ ٹمپرنگ کس نے کی اور اس کو ڈھونڈنا بھی ہوگا گلگت شہر کے لی کارگاہ کا پانی موجود ہے اور اس سکیم پر 75 لاکھ خرچ کرکے کنسلٹنسی بھی ہوچکی ہے اس کے باوجود بورنگ سے پانی دینے کی سکیم کیوں لا?ی گ?ی ہے گلگت شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسلے پر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ اور فتح اللہ خان ایک پیچ پر آگئے اس موقع پر صوبا?ی وزیر جاوید منوا نے کہا کہ گلگت شہر میں پانی کی کمی ہیفنانس بل میں ٹمپرنگ نہیں ہو?ی لہذا اس ٹمپرنک کا لفظ حزف کیا جا? فنانس بل کے اندر کو?ی ٹمپرنگ ہو?ی ہے تو ہم ذمہ دار ہے رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا کہ فنانس بل میں ٹمپرنگ وزیر اعلی نے خود کیا ہے اور اب بھی ٹمپرنگ جاری ہے ٹمپرنگ ختم کرنے کے لیے حکومت کوشش کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں