146

صوبائی وزیر خوراک وزراء کیخلاف پھٹ پڑے) اپوزیشن کے سامنے حکومتی وزراء کی بے بسی پر افسوس ہوئی، شمس لون

گلگت(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک شمس لون نے اسمبلی اجلاس میں اپنے وزرا کیخلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ اپوزیشن اراکین کے سامنے حکومتی وزراء کی بے بسی دیکھ کر افسوس ہوا حکومت میں رہ کر ہم اتنے بے بس کیوں ہے میں نیاپنے محکمے میں اپنی گرفت مظبوط رکھی ہے اور تمام وزرا اپنے اپنے محکموں پر گرفت مظبوط رکھے اگر میں اپنے محکمے پر گرفت نہیں رکھ سکا تو اسی دن استعفی دونگا ہمیں عوام نے ووٹ دے کر اسمبلی میں اپنے مسائل کے حل کے لیے بھیجا ہے اس طرح اسمبلی اپوزیشن کے سامنے رونے اور اپنی بے بسی کا اظہار کرنے سے سے حکومت نہیں چلتی ہے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ شمس لون اپنی گرفت مظبوط کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو یوکرا?ن کا ناقص گندم نہ کھلائے اپ کی طرح ہر وزیر طاقتور نہیں ہے ہسپتالوں میں صفا?ی کا نظام درہم برہم ہے اور ہسپتالوں کے ملازم افیسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں