176

۔گلگت بلتستان کونسل الیکشن) پی ٹی آئی 4نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب

گلگت(جنرل رپورٹر)گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات  میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 6 میں سے 4نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سید شبیہ الحسنین،حشمت اللہ، عبدالرحمان اور ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدور احمد علی شامل ہیں  پاکستان پیپلز پارٹی کے ایوب شاہ مسلم لیگ نون کے اقبال نصیر بھی گلگت بلتستان کونسل کے ممبران منتخب ہوئے جبکہ  پی ٹی آئی کے راجہ شہباز خان نے 3 ووٹ۔صابر حسین۔ عطائاللہ اور محمد دلپذیر کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ممبران اسمبلی نیشو آف ہینڈ کے ذریعے امیدوارں کا انتخاب کیا گلگت بلتستان کونسل کے 6 ممبران کے لئے گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سیکریٹری قانون رحیم گل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دئیے۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے انتخابات کی نگرانی کی ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار احمد علی نوری کو ممبران اسمبلی کاظم میثم،اکبر رجائی، مشتاق احمد کلثوم اور کنیز فاطمہ نے ووٹ دیا۔ مسلم لیگ ن کے اقبال نصیر کو غلام محمد، رحمت خالق، انجینئر انور، صنم فریاد اور ایوب وزیری نے ووٹ دیا۔تحریک انصاف کے حشمت اللہ کو فتح اللہ، ثریا زمان، سہیل عباس، راجہ زکریا اور راجہ اعظم نے ووٹ دیا۔ تحریک انصاف کے سید شبہ الحسنین کو وزیر اعلی خالد خورشید، امجد زیدی، وزیر سلیم، شمس لون اور راجہ ناصر نے ووٹ دیا۔ تحریک انصاف کے عبدالرحمن کو جاوید منوا، نذیر احمد، عبید اللہ بیگ، عبدالحمید اور دلشاد بانو نے ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی کے ایوب شاہ کو سعدیہ دانش، نواز ناجی، شہزاد آغا، امجد ایڈووکیٹ اور انجینئر اسماعیل نے ووٹ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں