160

جی بی کونسل کے الیکشن پورے ملک کیلئے مثال قائم کی، صوبائی وزراء

گلگت(رہبر نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں چار نشستیں حاصل کی جو پی ٹی آئی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی وترقی فتح اللہ خان نے وزیر خزانہ جاوید علی منوا،مشیر خوراک شمس الحق لون اور مشیر قانون سید سہیل عباس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو? کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کیالیکشن میں پورے ملک کے لئے ایک مثال قائم کی گء ہے۔حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی کے حساب سے چار سیٹیں ملنی تھیں جو پی ٹی آئی کو مل گء۔ بارگینگ کے ذریعے ایک اور نثست حاصل کی جا سکتی تھیں مگر ہم نے ایسا نہیں کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ پر امن طریقے سے الیکشن مکمل ہوا۔پی ٹی آئی کے چاروں ممبران کونسل کو مبارکباد دیتے ہیں اور گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تئیس ممبران اسمبلی کا کردار لائق تحسین ہے،صوبائی وزیر فتح اللہ خان کا کہنا تھا کہ بہترین طریقے سے کونسل الیکشن کو کامیابی سے انعقاد کرانے پر ہم اپنے ٹیم کپتان وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور علی امین گنڈا پور کے مشکور ہیں اور تمام کیبینٹ ممبران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔کونسل الیکشن میں ڈسپلین کا بھرپور مظاہرہ کیا اور تمام صوبوں کے لئے ایک مثال قائم کر دی۔ہم نے کونسل الیکشن میں مکمل فتح حاصل کی۔عام انتخابات کی طرح کونسل کے انتخابات میں بھی میدان مارا۔دیگر وزراء نے کہا کہ کونسل کے صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر ہم اپنے وفاقی اور صوبائی قیادت کے مشکور ہیں۔کونسل الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیک کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہیں۔##

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں