177

آئینی صوبہ اور نئے اضلاع کا وعدہ پورا نہ کرنے کی صورت میں حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، حفیظ الرحمن

گلگت(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے گلگت بلتستان تحریک انصاف کی نظام حکومت کو دھاندلی زدہ اور کارکردگی کو تعمیر و ترقی کے لئے زوال قرار دے دیا۔ گلگت سنٹرل پریس کلب میں سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں معاون خصوصی۔ کوارڈینیٹررز اور ترجمانوں کی فوج بھرتی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کو بزدار 2 قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام تر اختیارات بزدار 2 نے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے بزدار 2 کی حکومت عوام کو غیر معیاری یوکرائن کی تلف شدہ گندم اورآٹا کھلا رہی ہے اور جی بی کے عوام کی صحت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے مشیر خوراک وفاقی مافیا کے ساتھ مل کر غیر معیاری گندم کی خریداری اورسپلائی میں کروڑوں کا گھپلا کررہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا نظام پر مضبوط گرفت نہیں ہے اسمبلی کی منظوری کے بغیر 14 بلین کے منصوبے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں اس بندے کو ڈھونڈنا ہے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھی گئی رقم سے منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے ہیں ان کی بیڈ گورننس اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے منصوبوں پر لاگت زیادہ آئیگی، گنڈا پور زلفی بخاری اور پرویز خٹک پی ٹی ڈی سیز کی 17 ارب کی پراپرٹی کو لمبی لیز پر لے کر ہڑپ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تحریک انصاف کی شکل میں عوام کو لوٹنے کا نیا گروہ سامنے آیا ہے صوبائی سطح پر ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نام نہاد سی ایم سٹی ہسپتال کا دورہ کررہے ہے جبکہ ہسپتال ادویات سے خالی ہے اس سال عوام کو ادویات سے محروم رکھا گیا ہے اور اب تک ادویات کا ٹینڈر ہی نہیں ہوسکا ڈائریکٹ مینوفیکچرز سے ادویات لینے کے فیصلے سے مینو فیکچرز کے اپسی گٹھ جوڑ سے دوائیاں مہنگی پڑیں گی حفیظ الرحمن نے بلین ٹری سونامی کو بے فائدہ پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی میں اربوں خرچ کرنے کی بجائے گیس سستی کرتے تو جنگلات کی خود بخود حفاظت ہوتی،اب گیس اتنی مہنگی کر دی گئی ہے کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے اس لئے وہ مجبوراً سردیوں میں ہیٹنگ کے لئے ہزاروں درخت کاٹے جائینگے،حکومت کی شاہ خرچیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں حکومت اپنا سمت درست کرے اگر عمران خان جی بی کو حقوق دینا چاہتا ہے تو سیاسی جماعتوں سے بات کرے یا اسمبلی میں عبوری آئینی صوبے کابل پیش کرے عمران خان جی بی کو حقوق دینا نہیں چاہتا اس لیے ٹرخا رہا ہے،آئینی صوبہ اور نئے اضلاع کا وعدہ پورا نہ کرنے کی صورت میں حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے اور حکومت کرنے نہیں دینگے۔ حفیظ الرحمن نے مز ید کہا کہ ایک سال میں پیٹرولیم منصوعات کو 50 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے ایک سال کے اندر اس حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی ہے رواں سال وفاق سے آنے والے اپنے مہمانوں کی عیاشیوں کیلئے 8 کروڈ روپے خرچ کیے گیے ہیں افغانستان میں نیٹو کو بجلی فراہم کرنے والے کمپنی کے جنریٹرز ٹھیکیدار کی فرا?ش اور وفاقی وزیر کی ملی بھگت سے گلگت بلتستان میں لا? جارہے ہیں اس وقت 36 لوگ حکومتی وزراء، معاون خصوصی، اور کوآرڈینیٹرز بھرتی کئے گئے ہیں اب تو وہ ادارے بھی ننگے ہو رہے ہیں جنہوں نے ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا تھا ہم نیقوم کو ساتھ لے کر نیشنل ایکشن پلان بنایا اور قوم کو محفوظ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں