152

جی بی میں لوگوں کا عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، چیف جج چیف کورٹ

چلاس(پ،ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ دیامرکی ماتحت عدلیہ کا دورہ کی اس موقع پر ججز، انتظامیہ اور وکلاء نے پرتبارک استقبال کی اور پولیس کا چاک وچوبند دستہ نے چیف جسٹس کو سلامی دیدی اس موقع پر چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ پورے ملک کے لئے مثالی ہے لوگوں کا عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ میرٹ کے تحت بروقت انصاف کی فراہمی کرنا ہی انصاف کہلاتا ہے اور عوام کو گھر کی دہیلز میں بلاتفریق بروقت عدل وانصاف کی فراہمی کے لئے ججز اور وکلاء کا یکساں کلیدی کردار ہوتا ہے اس کے بغیر انصاف کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہمیشہ بار اور بینچ کا کردار انصاف کی فراہمی کے لئے لازم وملزوم ہے دونوں ملکر اس مشن کی تکمیل اور عملی جامعہ پہنا سکتے ہیں اور مذید بتایا کہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ججز کی بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجج ہے اس پر کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں روزانہ کی بنیاد پر قانون کمطابق مقدمات کو نمٹایا جا رہے تاکہ لوگوں کو گھر کی دہلیز میں انصاف میسر ہو سکیں دیامر میں مشکلات کے باوجود ججز کا بروقت انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے اس موقع پر چیف جسٹس نے رجسٹرار غلام عباس چوپا ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز احمد کے ہمراہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ،ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ،سینئر سول اور سول کورٹس سمیت ڈسڑکٹ بار کا دورہ کیا تمام زیر سماعت مقدمات کا تفصلی جائزہ لیا اور مزید عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو میرٹ کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہداہت کی اور ایگزیٹو انجینر تعمرات دیامر نے عدلیہ کے زیر تعمیر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیدیا چیف جسٹس نے ڈسڑکٹ بار دیامر کا دورہ کیا بار کے عہدران نے چیف جسٹس کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے انکی بار امد پر شکریہ ادا کی اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ نثار حسین ایڈیشنل سیشن جج سید فیصل، سینیر سول جج حجیب اللہ اور سول جج پرویز احمد بھی ہمراہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں