180

جی بی اسمبلی میں متفقہ طورپر 3قراردادیں منظور

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا ایوان نے اجلاس کے دوران تین قراردادوں کی متفقہ منظوری دی گئی پہلی قرارداد رکن اسمبلی کلثوم فرمان  نے پیش کی جس میں   گلگت بلتستان میں خواتین کے لئے الگ نادرہ سینٹرز کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔دوسری قرارداد وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے پیش کی  جس میں سرکاری اداروں بشمول گلگت بلتستان اسمبلی میں واضح حروف میں خاتمہ النبین کا نام اور اس کے حوالے سے آیت مبارکہ کو  لکھنیکا مطالبہ کیا گیا۔ تیسری قرارداد میں گلگت بلتستان میں بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے فیلڈ ملازمین کو ہائی رسک الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ قراداد اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے پیش کی۔گلگت بلتستان میں آبادی کے تناسب سے بڑے حلقوں میں نئی حلقہ بندی کے حوالے سے سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ)عبید اللہ بیگ کی قرارداد پر سپیکر نے کمیٹی بناکر ٹی او آرز اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایوان میں غلام شہزاد آغا کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس پر پارلیمانی سیکریٹری پاور مولانا فضل رحیم نے کہا کہ اس بارے میں تفصیلات لے کر آئندہ اجلاس میں ایوان کو آگاہ کیا جا? گا۔وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر آباد اراضی کو قابل کاشت بنانے کے لئے واٹرمنیجمنٹ اور ایفاد کے تحت آبی کھالیں اور دیگر انفراسٹریکچر بنانے کے لئے کام جاری ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بھی اس مقصد کے لئے رقم رکھی گئی ہے آخر میں اجلاس 29 نومبر شام چار بجے تک ملتوی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں