148

حفیظ الرحمن نے اپنے دور میں کمیشن بٹورنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا)فتح اللہ خان

گلگت (پ ر) وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے سابق وزیر اعلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دور کے پہلے سال میں موصوف نے ایک بھی پی ایس ڈی پی منصوبہ منظور نہیں کرایا تھا اور اپنے پانچ سالہ دور میں بمشکل جو 2 سے 3 منصوبے ایکنیک سطح تک پہنچائے یا تو کام شروع تک نہ کر پائے یا پھر جن سکیموں پر کام ہوا انکی فنڈنگ بھی وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ممکن ہوا، حفیظ الرحمن حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کے عادی ہیں، انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں پیسہ اور کمیشن بٹورنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، موصوف جواب دیں پانچ سال گلگت بلتستان کے سیاح و سفید کے مالک رہنے والے نے ایک میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل نہیں کی، چونا، اور گارا لگانے کے شوقین صرف ٹھیکوں میں اپنا حصہ ڈھونڈتے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے، جو عظیم کام کیے ہیں وہ عام آدمی سے منسلک ہیں جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے اور عام آدمی کے مسائل حل ہونگے، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے قلیل مدت میں سب سے پہلے جامع گلگت بلتستان ترقیاتی پلان 370 ارب،تاریخی اور میگا بجٹ106 ارب،گندم کی سبسڈی میں اضافہ2 ارب،پی ایس ڈی پی شیئر میں 10 ارب کا اضافہ،باقاعدہ بجٹ میں 15 ارب کا اضافہ،3 جی (4G)انٹرنیٹ لائسنس کی نیلامی،گلگت بلتستان کے لئےCPEC میں حصہ داری،سڑک اور مواصلات کی بہتری کے لئے،50 ارب لاگت کاگلگت شندور روڈ،19 ارب لاگت سیاستور ویلی روڈ،6 ارب کی لاگت سیداریل تانگیر ایکسپریس وے5.27ارب لاگت کاگوریکوٹ-شگرتھانگ روڈ،4.5ارب لاگت سے شاہراہ نگر،شونٹر ٹنل اور بابوسر ٹنل فزیبلٹی کے مراحل میں ہے۔ان۔کا مزید کہنا تھا کہ شتونگ نالہ ڈائیورژن بھی فزیبلٹی کے مراحل میں ہے۔اسی طرح شگر-پیجو روڈ کی فزیبلٹی بھی تیار ہورہی ہے۔انہوب نے مزید کہا کہ41 کروڑ کی لاگت کا تتہ پانی متبادل پروجیکٹ،40 کروڑ کی لاگت سیسکردو شہر کی سڑکیں جدید بائی گئی ہیں۔12 کروڑ کی لاگت سے کونوداس-ہینزل روڈ پر کام جاری ہے توانائی کے شعبے میں 21 ارب کی لاگت سے 54 میگاواٹ عاطاء آباد پاور پراجکٹ، 16ارب کی لاگت پر مشتمل 30 میگاواٹ غواڑی پاور پراجکٹ،13 ارب مالیت کے ہینزل پاور پراجکٹ جو صرف کاغزات کی جد تک تھا پر پہلی مرتبہ ٹینڈر ہونے کے بعد کام کا آغاز ہوچکاہے۔2 ارب کی لاگت پر مشتمل 4 میگاواٹ تھک چلاس پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحت کے تباہ حال شعبے کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مثالی اقدامت اٹھا رہی ہے۔4.92ارب لاگت سے گلگت میڈیکل کالج پروجیکٹ جس پر جلد کا شروع ہوگا،صحت کے لیے خصوصی مختص فنڈز میں 68 فیصد اضافہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے صحت سے متعلق خصوصی اصلاحات کے اقدامات میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا فعال بنایا جارہا ہے اورخصوصی ایمبولینسز کی فراہمی،ہیلتھ سٹاف کی بھرتی،ڈاکٹروں کے لیے نظر ثانی شدہ تربیتی پالیسی،نوجوان ڈاکٹروں کے لیے خصوصی پی جی ٹریننگ پروگرام،ڈاکٹرز کی تنخواہ میں 80-150% اضافہ،جی بی کے بڑے ہسپتالوں میں پی جی ڈاکٹریٹ ٹریننگ کا آغاز،سیاحت کے شعبے کی بحالی،تعلیمی میدان میں عام آدمی کی بہتری کے لئے میگا انڈر گریجوئیٹ اسکالرشپ پروگرام۔تعلیم کے لیے بجٹ کی خصوصی مختص رقم میں 24% اضافہ کیا گیا،مڈل اور ہائی اسکول اسٹوڈنٹس پروجیکٹ کے طلباء کے لیے ٹرانسپورٹیشن وظیفہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی ہے۔حفیظ الرحمن ترقی صرف اس کام کو سمجھتیہیں جس میں انکا یا انکے عزیز اقرباء کا حصہ موجود تھا، ہم قوم کی خدمت کرنے آئے ہیں اور تمام ان مسائل کا حل یقینی بنائینگے جس سے عام اور غریب آدمی خوشحال ہو۔##

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں