163

لینڈ ریفارمز کا کام آخری مرحلے میں داخل) عوام کو انکا حق ملنے جارہا ہے، مشیر قانون

گلگت(پ،ر) گلگت صوبائی مشیر قانون و ریوینیو گلگت بلتستان سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے امجد ایڈوکیٹ کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔گلگت کی تاریخ میں پہلی بار ایک پڑا لکھا وزیر اعلیٰ جو انتہائی مخلصی کے ساتھ کام کر رہے ہیں کی قابلیت اور شہرت امجد کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ خالصہ سرکار کی قرارداد کو اسمبلی نے مسترد نہیں کیا ہے بلکہ لینڈ ریفارمز کمیٹی کو منتقل کیا ہے۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی تقریباً آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ایسے میں امجد ایڈوکیٹ کے مضحکہ خیز بیانات کسی سازش سے کم نہیں۔ امجد ایڈوکیٹ جن وزراء کو آلہ کار کہہ رہے ہیں وہ تاریخ میں پہلی بار سیاست میں آئے ہیں اور پہلی بار ہی اسمبلی اور حکومت کا حصہ بنے ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ بتائیں کہ وہ اب تک کس کے آلہ کار رہے ہیں، جب کونسل کا ممبر تھا تب گلگت بلتستان میں ٹیکس لگوانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنی حکومت کے اختتام پر خود ہی ٹیکس کیخلاف تحریک چلائی، عوام انکی منافقانہ کردار سے بخوبی واقف ہے۔ اپنی حکومت تھی تو یہ خاموش رہا اور اب جب ہم عوام کو ان کا حق دلوانے کے لیے کام کر رہے ہیں تو مختلف بیانات دے کر مسائل پیدا کرنے کی ناکام کوشش اور سازش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ اب اگر عوام کو ان کا حق ملنے جا رہا ہے تو ایسے میں امجد ایڈووکیٹ کی تکلیف سمجھ سے بالا تر ہے۔ امجد ایڈوکیٹ اپنے بیانات سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔ انشاء اللہ جس عوام نے ووٹ دے کر اسمبلی میں بیجھا ہے ان کی توقعات پر پورا اترینگے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بہترین سہولیات مہیاء کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ کسی ملازم کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں کی، جو بھی ملازمین و آفیسران کام کیرینگے اس کی تعریف ہوگی جو کامچوری کرینگے اس کے خلاف سخت کاروائی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں