170

گندم کوٹے میں کٹوتی غیر معیاری آٹے کی فراہمی، گلگت اور مضافات میں احتجاجی مظاہروں میں تیزی

گلگت (خصوصی رپورٹ)آٹے کے کوٹے میں کمی اور ناقص گنڈم فراہمی کیخلاف گلگت اور مضافاتی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں میں تیزی آگئی۔گزشتہ کئی دنوں سے گلگت شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جبکہ بدھ کے روز خومر ڈی سی آفس اور جگلوٹ میں عوام کی جانب سے محکمہ خوراک اور حکومت کیخلاف شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،خومر ڈموٹ کے عوام نے ڈی سی آفس خومر کے باہر ٍآٹے کے کو ٹے میں کمی کیخلاف زبردست احتجاج کیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا،تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما پروفیسر اجمل حسین اور یوتھ رہنما مظفر حسین نے حکومتی فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاکام عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے نہ کہ سہولت سے محروم کرنا، حکومت فوری آٹے کے کوٹے میں اضافہ کرے۔ ناقص گندم کی فرہمی کا سلسلہ بند کرے،دوسری جانب گندم کی ناقص کوالٹی اور آٹے کے کوٹے میں کمی کیخلاف احتجاجی مظاہروں سے مسافر حضرات اور عوام شدید پریشان ہیں سڑکیں بلاک ہونے سے عوام کئی کئی گھنٹے پھسے رہتے ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور پر اس معاملے کا سختی کیساتھ نوٹس لے اور عوام کی پریشانی ختم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں