159

گلگت بلتستان کو کرپشن فری بنائیں گے، وزیر اعلیٰ

گلگت (رہبر نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تعمیر وترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے بدعنوانی سے پاک معاشرہ لازمی ہے۔ تحریک انصاف کا منشور کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام ہے۔ گلگت بلتستان میں ہر سطح پر گورننس کے نظام کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے محکموں میں ‘E’ گورننس کا نظام متعارف کرارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹارلنس کی پالیسی اختیار کی ہے۔ تمام محکموں میں شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو کرپشن سے فری بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو خوشحال بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا ہوگی جو معاشرے میں بدعنوانی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں