164

پی ٹی آئی کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، امجد ایڈوؤکیٹ

گلگت(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اور صوبائی قیادت کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی تحریک انصاف حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں۔ بے تحاشا مہنگائی اور گندم کوٹے میں کٹوتی غیر معیاری گندم کی فراہمی۔ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے تحریک انصاف حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف شدید مظاہرے صوبائی ہیڈکوارٹر گلگت میں ہونے والے احتجاج کی قیادت اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کیا احتجاج مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 39 بے روزگاروں کو کابینہ کا حصہ بناکر عوام کے بجٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے سبب مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا. پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت نہیں آئی اگر عوام کی اس حکومت سے جلد جان نہیں چھڑائی گئی تو ملک کی معیشت کو مستقبل میں کوئی نہیں سنبھال سکے گا. مختلف مقامات پر احتجاج سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کے نام پر جانوروں کو کھلائے جانے والا چوکر فراہم کیا جارہا۔ دوسری طرف گندم کی مقدار میں کمی کرکے وزیر خوراک نے چند مہنیوں میں اپنینام کو ارب پتی افراد میں لکھوا دیا ہے۔ دوسری طرف بجلی کیلیے کرایے پر جنریٹرز کے نام پر کروڑؤں روپے مختص کرنے کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ نااہلی،ناکامی اور کرپشن کرنے کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں