160

وزیر اعظم 15دسمبر کو عبوری صو بے کا اعلان کرینگے، سینئر صوبائی

سکردو (نامہ نگار سے) سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ زکریا خان مقپون نے حسن کالونی کے کمیونٹی ادارہ ڈی ٹی ایچ سی کے شیڈول اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہیحکومت ضلع سکردو کی تعمیر وترقی پر تقریباً 10 سے 12 ارب روپے خرچ کررہے ہیں ان میں سے 3 ارب صرف سکردو حلقہ ایک پر خرچ کئے جائیں گے انہوں نے کہا ماضی میں سکردو شہر کے لئے اے ڈی پی سے 5 کروڑ بھی مختص نہیں کئے گئے اب الحمدللہ ہماری حکومت اپنے ابتدائی دور میں ہی تقریباً 3 ارب کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں ان میں سکردو کے تمام سڑکوں کی پیور مشینوں کے ذریعے ری کارپٹنگ پراجیکٹ سر فہرست ہے انہوں نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے تحت مختلف اداروں میں 26 ہزار پوسٹیں پیدا کی جارہی ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ اداروں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا بین الاضلاعی سڑکوں کو جدید انداز میں تعمیر کرنے کے بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اس کے علاوہ استور اور سکردو کے درمیان شغرتھنگ کے راستے جدید شاہراہِ کی تعمیر کا بھی منصوبہ اب شروع ہورہیہیں حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں اس سلسلے میں دریائے سندھ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے روس اور کوریا کے اسی شعبے کے ماہر کمپنیوں کی مدد لی گئی ہیں جو دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پن بجلی گھروں کے تنصیب کے لیے سروے کررہے ہیں اس کے علاوہ غواڑی 32 میگاواٹ اور ہرپوہ 34 میگاواٹ بجلی گھروں پر بھی پیش رفت ہوئی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن کالونی میں کمیونٹی تنظیم ڈی ٹی ایچ سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سولر انرجی کے منصوبوں پر بھی کام کرنے کے لیے فزیبیلیٹی پر کام کررہے ہیں امید ہے 2022 سے بجلی بحران پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوگی انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ خالد خورشید بلتستان کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہیہیں انہوں نے کہا ہے سکردو شہر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے 4 ڈیزل جنریٹرز نصف کررہے ہیں جس سے شہر کو 8 میگاواٹ بجلی فوری ملے گی اور بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا ماضی میں پاؤر کے شعبے پر سنجیدگی سے توجہ دیتے تو آج بحرانی کیفیت پیدا نہ ہوتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان 15 دسمبر کو سکردو آئے گے امید ہے اس موقع پر وزیراعظم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اعلان بھی کریں گے انہوں نے وزیراعظم جگلوٹ سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح بھی کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب میں بھی اہم اعلانات کریں گے سینئر وزیر نے اس موقع پر اجلاس میں حسن کالونی کے بجلی پانی اور سڑکوں سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کے لئے عملی اقدامات کا بھی اعلان کیا اس سے قبل ڈی ٹی ایچ سی سکردو کے چیرمین صادق صدیقی نے اجلاس کو بریفننگ میں کہا حسن کالونی کے عوام ان دنوں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی کی کمی کے باعث شدید متاثر ہورہیہیں پانی اور بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے چیرمین ڈی ٹی ایچ سی نے اس موقع پر سینئر وزیر کو تنظیمی ڈھانچے اور اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اجلاس سے گورننگ باڈی ممبران حاجی مہدی علی،غلام مہدی شاہد اور حاجی الیاس نے بھی حسن کالونی سمیت سکردو شہر میں بجلی بحران بے روزگاری،تعلیم اور صحت کے شعبوں سے منسلک مسائل سے سینئر وزیر کو آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں