240

چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

لاہور: چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے کردی ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے کا اطلاق جمعہ 24 جولائی سے ہوگا۔

جنرل سیکرٹری چکی اونرز ایسوسی ایشن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں صرف ایک ہفتہ کی قلیل ترین مدت میں ہوشربا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کی فی من قیمت 2100 روپے سے بڑھ کر 2300 روپے ہوگئی۔
جنرل سیکریٹری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 1700 روپے سے بڑھ کر 2300 روپے فی 40 کلو یعنی 15 روپے فی کلو کے ساتھ ساتھ فائن آٹے کی 84 کلو کی بوری بھی 4500 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے ہوگئی ہے، جس کے بعد عہدیداران کی متفقہ رائے سے کھلا چکی آٹا کی قیمت جمعتہ المبارک سے70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

بشکریہ ایکسپیریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں