207

پنجاب حکومت کا انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرکے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرنے کا معاملہ کل کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں