162

مریم اور بلاول نے حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اب بات چیت کیلئے تیارہیں لیکن ان سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کو کہتے ہیں راستے سے ہٹ جاؤ، حکومتی وزرا ذہنی پستی کا شکار ہیں، حکومتی وزراء تین روز سے ن لیگ کی سینئر قیادت سے رابطے کررہے ہیں لیکن ان کی بات سننے میں دلچسپی نہیں ہے، عمران خان خدائی لہجے میں کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب بات چیت کے لیے تیار ہے اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، کٹھ پتلی کو حکومت جاتے دیکھ کر بات چیت کرنا اور پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔

Live: Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari and Vice President PML-N Maryam Nawaz Sharif are talking to media outside Jati Umra Lahore.@BBhuttoZardari @ShahNafisa
https://t.co/YuAPrQotkO
— Farooque Bhayo (@FarooqueBhayo) December 11, 2020

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے اس میں دراڑ پیدا ہونے اور توڑنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں، 13 دسمبر سے پہلے پی ڈی ایم قیادت کے پاس استعفے جمع ہوں گے، حکومت کی پریشانی سب کے سامنے ہے۔

چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر روز بدل جاتا ہے، پہلے دھمکیاں دیتا تھا اب بات چیت کیلئے تیار ہے اور این آر او مانگ رہاہے، لیکن کٹھ پتلی حکومت سے بات چیت کا وقت گزرگیا، کٹھ پتلی خود بخود گھر چلا جائے تو اچھا ہے، حکومت اور اس کی سہولت کار اسٹبلشمنٹ کو گھر بھیجنا ہے، سلکٹرز کا نام کھل کے اس لئے نہیں لیا ہم بھی ان کا مان رکھتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں