155

وزیراعظم نے نیب اورانتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کے لیے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی بنائی گئی دس رکنی سیاسی کمیٹی میں اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے۔

دس رکنی سیسای کمیٹی میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید، شفقت محمود، عامر کیانی سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہوں گے۔
سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات بھی کرے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں