157

راولپنڈی کے اردو بازار میں لگی آگ مزید پھیل گئی، درجنوں دکانیں خاکستر

راولپنڈی: اردو بازار میں لگنے والی آگ مزید پھیلتی جارہی ہے اور اب تک درجنوں دکانیں و املاک جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آج صبح راولپنڈی کے اردو بازار میں واقع ایک دوکان میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی اور بے قابو ہوگئی۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پرپہنچے تاہم تنگ گلیاں، فائر سیفٹی سسٹم کی عدم فراہمی سے ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہوا اور صرف ایک فائر ٹینڈر ہی مقام تک پہنچ سکا، تاہم اس وقت تک آگ نے بازار میں قائم گوداموں، قریبی گھروں کے علاوہ قریب واقع پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پارکنگ میں کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
آگ بجھانے کے لئے واسا کے 10 سے زائد واٹر ٹینکرز بھی اردو بازار پہنچا دیے گئے، جب کہ بحریہ ٹاون کے فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے پہنچے، اس موقع پر ایس پی راول ڈویژن ضیاء الدین پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ، ڈپٹی کمشنر انوار الحق، ایم ڈی واسا شوکت محمود اور ریسکیو و پولیس کے درجنوں اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں