251

حکومتی وزرا کی چھلانگیں علامت ہیں کہ نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسئلے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی ویزا میں توسیع کیلیے درخواست مسترد
نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ https://t.co/2zCodnnlYb

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 6, 2021

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھانے کے بعد اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے، نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی واضح شکست لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں