179

تصادم کے حق میں نہیں) سیاستدان کا کام درمیانی راستہ نکالنا ہے، وزیر داخلہ

کوشش کریں گے مرید کے میں بیٹھے لوگ گھروں کو واپس جائیں،فرانس کے سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے.

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تصادم کے حق میں نہیں ہیں،ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں ہے، امن چاہتے ہیں تصادم نہیں، سیاست دان کا کام ہے درمیانی راستہ نکالنا، ٹی ایل پی سے 8 گھنٹے تک بات چیت ہوئی ہے،(آج)پیرکے روز وزارت داخلہ میں ٹی ایل پی کے لوگ آئیں گے،کوشش کریں گے مرید کے میں بیٹھے لوگ گھروں کو واپس جائیں،فرانس کے سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی سے 8 گھنٹے تک بات چیت ہوئی ہے،منگل اور بدھ تک ٹی ایل پی کے کیسز واپس لیکر فورتھ شیڈول دیکھیں گے،ہماری معاشی صورتحال بہت خراب ہے جو عالمی مہنگائی کا شکار ہے، شیخ رشید نے کہا کہ سعد رضوی سے بھی بات چیت تفصیلی ہوئی ہے،ٹی ایل پی سے فرانس کے سفیر کے حوالے سے بات کی گئی،فرانس کا سفیر ابھی موجود نہیں ہے، معاملہ اسمبلی میں لے کر جائیں گے،شیخ رشید نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی، پیرکے روز صبح وزارت داخلہ میں ٹی ایل پی کے لوگ آئیں گے،راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دے،رکاوٹیں صرف جی ٹی روڈ پر رکھیں گی،میں سیاسی ورکر ہوں تمام جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں،اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے اب الیکشن مہم شروع ہو چکی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ تصادم کے حق میں نہیں ہیں،ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں ہے، امن چاہتے ہیں تصادم نہیں، سیاست دان کا کام ہے درمیانی راستہ نکالنا،کوشش کریں گے مرید کے میں بیٹھے لوگ گھروں کو واپس جائیں، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آیا ہوں عمران خان کے ساتھ ہی واپس جاوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید صاحب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں