296

ون ڈے سپرسیریز، آسٹریلوی بورڈ پاکستان کوبھی اعتماد میں لے گا

ممبئی:  کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون روبرٹس ون ڈے انٹرنیشنل سپر سیریز  کے منصوبے پر پاکستان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی 2021 سے سالانہ بنیاد پر یہ سیریز شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں کینگروز اورانگلینڈ کے ساتھ ایک اور ٹاپ سائیڈ کو جگہ دی جائے گی،پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستان کی شرکت کاکوئی امکان نہیں لگتا، سیریز کا مقصد بظاہر آئی سی سی کو اضافی عالمی ایونٹس کے منصوبوں سے باز رکھنا ہے۔

انگلش بورڈ اس معاملے پر غور کرنے کا عندیہ  دے چکا،اب سی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روبرٹس نے کہا کہ ہم بھارت کے ون ڈے سپرسیریز آئیڈیے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میں آئندہ ماہ بھارت اور پھر بنگلہ دیش جاکر مستقبل کے کرکٹ کلینڈر پر بات کروں گا، میں نیوزی لینڈ اور پاکستان سے بھی تبادلہ خیال کرنا چاہوں گا، ہم آئندہ برس افغان ٹیم کی میزبانی کرنے جارہے ہیں،اس سے ہماری ورلڈ کرکٹ کے لیے لگن ظاہر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں