232

کیا شاہد آفریدی الیکشن میں حصہ لیں گے ؟سٹار آل راﺅنڈر نے خود ہی واضح جواب دے دیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک سکول کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے منصوبے کاغذوں میں ہوں گے لیکن زمین پر نہیں ہیں، صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے مسائل ہیں۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے ضلع خیبر کی وادی تیرہ کا دورہ کیا جہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ان کا الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل افراد کی صلاحیت پر سوالیہ نشان اٹھادیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایسی ٹیم ہو جو مسائل کا حل تلاش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں