150

میراڈونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپہ

دل کے دورے کے باعث اچانک اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ جانے والے لیجنڈ فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے سرجن کیخلاف چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن حکومت نے 60 سالہ عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت غفلت کے نتیجے کے باعث ہونے کے شبے میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دو ہفتے قبل لیجنڈ فٹبالر کے دماغ کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے والے سرجن لیئوپولڈو لُوک سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ڈیگو میراڈونا ’غربت‘ کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے
ارجنٹائن کی پراسیکیوشن محکمےکے مطابق سرجن لیئوپولڈو لُوک کی رہائش گاہ اور کلینک کی تلاشی لی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر لُوک نے بتایا کہ میراڈونا کے دماغ کی ایک شریان میں خون جم گیا تھا جس کا آپریشن کرنا ضروری تھا۔

یہ خبر پڑھیں : موت کی تحقیقات؛ ڈیگو میراڈونا کے نام سے فائل کھل گئی

میراڈونا کے وکیل ماریاس مورلا کی جانب سے لیجنڈ فٹبالر کی موت کی وجہ فوری طبی امداد کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت اور ایمبولینس کی تاخیر سے آمد کو قرار دیئے جانے پر ارجنٹائن نے 3 پراسیکیوٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں