156

جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان 2 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس میں بہتری آئی اور اب قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ 90 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں