184

پشاور زلمی نے ہانیہ عامر کو ایمبیسیڈر مقرر کردیا

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کے لیے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کو ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی نے ماہرہ خان کے بعد معروف ماڈل ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان خان کو بھی ٹیم کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے، پشاور زلمی کے چئیر مین جاوید آفریدی نے ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کی زلمی فیملی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئےخیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں