163

پاکستان سپر لیگ 6 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا۔

پاکستان سپر لیگ 2021 کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جب کہ افتتاحی تقریب میں ملکی اورغیرملکی فنکاروں کی پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شائقین سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ میں شریک تمام فرنچائز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں