146

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پی ایس ایل 6 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ اور محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں